چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کا تہران میں ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

تہران: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا سرکاری دورہ کیا جہاں ایرانی مسلح افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں پروٹوکول کے مطابق استقبال کیا گیا۔

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں مینگو پارٹی، اہم شخصیات کا گروپ فوٹو سیشن

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کی مضبوطی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران پاک و ایران عسکری قیادت نے مشترکہ سرحدی سیکورٹی میکانزم، عسکری تعاون کے فروغ اور سرحدی علاقوں کو تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان سے بھی ملاقاتیں کی تھیں جن میں دفاعی اور علاقائی تعاون کے راستوں کو مزید استوار کرنے پر بات ہوئی۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کا تہران میں ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!