رضویہ پولیس کی بڑی کارروائی: گٹکا ماوا کے 2328 پیکٹس برآمد، چار عادی مجرم گرفتار

کراچی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی) — ضلع سینٹرل میں جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز، تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو کشمیری امام بارگاہ گلبہار نمبر 1 کے قریب خفیہ اطلاع پر دورانِ سپلائی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ضلع وسطی میں عید الاضحی پر صفائی آپریشن کیلئے جامع پلان، 23 ڈمپنگ پوائنٹس قائم

کارروائی کے دوران 2328 گٹکا ماوا کی پڑیاں، ایک کار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف ماوا گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے نام:

زیشان عرف ملاح ولد عبدالحمید

عبدالجمیل ولد صاحب جلیل

عامر ولد خان وزیر

احسان ولد تاج محمد

عادی مجرم، ریکارڈ بے نقاب

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ زیشان عرف ملاح کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں جن میں نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا ماوا ایکٹ شامل ہیں، جب کہ دیگر ملزمان بھی ماضی میں کئی بار جیل جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان "اے” اور "سی” کیٹیگری لسٹ میں شامل ہیں۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور جرائم کے مکمل نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “رضویہ پولیس کی بڑی کارروائی: گٹکا ماوا کے 2328 پیکٹس برآمد، چار عادی مجرم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!