ضلع وسطی میں عید الاضحی پر صفائی آپریشن کیلئے جامع پلان، 23 ڈمپنگ پوائنٹس قائم

کراچی (تشکر نیوز) — عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کے لیے ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی، طحہٰ سلیم نے کی۔

شہر قائد میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کی وجہ بے ضابطہ این او سی، کرپشن کا انکشاف

اجلاس میں تمام میونسپل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عادل ہاشمی، کے ایم سی کے افسران اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کا صفائی آپریشن ہر حال میں کامیاب بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع اور مربوط لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو صاف، شفاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اہم اقدامات:

  • ضلع بھر میں 23 ڈمپنگ پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

  • مختلف مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے تاکہ شکایات فوری حل کی جا سکیں۔

  • عید سے قبل اور دوران کلیکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے یقینی بنایا جائے گا۔

  • آلائشوں کی منتقلی کے دوران سڑکوں پر گندگی نہ گرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید سے ایک روز قبل تمام گاڑیوں اور لیبر کی حاضری چیک کی جائے گی تاکہ صفائی کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جا سکے۔

عوام سے اپیل:

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کا مناسب طریقے سے تلف نہ ہونا بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر طحہٰ سلیم نے ہدایت دی کہ عید کے تینوں دن تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں متحرک رہیں اور اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ صفائی آپریشن بھرپور اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 05 26 at 6.04.59 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں عید الاضحی پر صفائی آپریشن کیلئے جامع پلان، 23 ڈمپنگ پوائنٹس قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!