کراچی (نمائندہ خصوصی) — سوشل میڈیا اور نجی چینلز پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر کورنگی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لانڈھی نمبر 2 آر آر میموریل گراؤنڈ میں لگنے والے منگل بچت بازار کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔
رضویہ پولیس کی بڑی کارروائی: گٹکا ماوا کے 2328 پیکٹس برآمد، چار عادی مجرم گرفتار
ذرائع کے مطابق لانڈھی پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو ایک تحریری خط بھی ارسال کیا گیا تھا جس میں آگاہ کیا گیا کہ گراؤنڈ کے اطراف رینجرز ہیڈکوارٹر اور اسکول واقع ہیں، جو کسی بھی سیکیورٹی خدشے کی صورت میں خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دہشتگرد تنظیمیں کسی بھی وقت تخریبی کارروائی کر سکتی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بازار کی اجازت منسوخی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ منگل کو بازار لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔