ڈی آئی جی سکھر کی زیرصدارت PSRMS کارکردگی اجلاس، پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جرائم کے خاتمے پر زور

سکھر: ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر صدارت PSRMS کی جنوری تا اپریل 2025 کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس رینج آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکھر رینج کے ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پی ڈی ایس پیز، ریڈرز، تفتیشی افسران، آئی ٹی انچارجز اور PSRMS فوکل پرسن سمیت تمام اہم افسران نے شرکت کی۔

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے خلاف سخت کارروائی، پاسپورٹ منسوخی اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کے مطابق PSRMS سسٹم کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مقدمات کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ، چالان کی بروقت اپ لوڈنگ، اور کیسز کی مسلسل مانیٹرنگ پر زور دیا۔

اجلاس میں متعدد اہم امور زیر بحث آئے جن میں منشیات، دہشتگردی، قتل، اغوا، خواتین و بچوں پر تشدد، ہیومن ٹریفکنگ، پولیس ویلفیئر، اور تھانوں کی مرمت شامل ہے۔

ڈی آئی جی سکھر نے ناقص کارکردگی پر 11 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز جبکہ متعلقہ ڈی ایس پیز سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ دیے گئے احکامات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

اجلاس کے اختتام پر افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون کی بالادستی، جرائم کے خاتمے اور عوامی خدمت کو پیشہ ورانہ دیانتداری سے یقینی بنائیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی سکھر کی زیرصدارت PSRMS کارکردگی اجلاس، پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جرائم کے خاتمے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!