اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تقریب سے خطاب: “خصوصی افراد ہماری قیمتی دولت ہیں”
یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ ایسے افراد کے نام پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ڈی پورٹ افراد عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
اس ضمن میں پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جو جلد سفارشات پیش کرے گی۔