کلری پولیس کا کارروائی، گٹکا/ماوا کی منی فیکٹری پر چھاپہ، 2 عادی ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی میں تھانہ کلری پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر نما منی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں گٹکا/ماوا تیار کیا جا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران دو عادی و پیشہ ور ملزمان عبد القادر اور اسلم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی سکھر کی زیرصدارت PSRMS کارکردگی اجلاس، پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جرائم کے خاتمے پر زور

کارروائی کے دوران 50 کلو چھالیہ، 79 کلو گٹکا/ماوا، 19.5 کلو تمباکو، 10 کلو کتھا اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان مذکورہ اشیاء خفیہ طور پر گھر میں تیار کرتے اور مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

ملزم اسلم کا سابقہ ریکارڈ دو مقدمات پر مشتمل ہے، جن میں 2020 اور 2023 میں کلری تھانے میں درج مقدمات شامل ہیں۔
جبکہ عبد القادر کے خلاف کلری تھانے میں 2018، 2021 اور 2024 میں کل 4 مقدمات درج ہیں جن میں صحت و عوامی تحفظ سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کلری پولیس کا کارروائی، گٹکا/ماوا کی منی فیکٹری پر چھاپہ، 2 عادی ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!