صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یشما گل اور ہانیہ عامر کی ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم
ڈان نیوز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے آئی ایم ایف پروگرام کو ملک میں معاشی استحکام کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت اثرات سے قومی معیشت کو فروغ ملے گا۔
آصف علی زرداری نے ترقی پذیر ممالک کی مالی معاونت میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعاون پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزارت خزانہ اور اس کی ٹیم کی معاشی بہتری کے لیے کوششوں کی تعریف بھی کی۔
دوسری جانب، آئی ایم ایف وفد نے بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔ وفد کے مطابق، اس پروگرام نے افراط زر، مالیاتی خسارے اور زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام میں مدد فراہم کی ہے۔