یشما گل اور ہانیہ عامر کی ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم

اداکارہ یشما گل اور ان کی قریبی دوست ہانیہ عامر کی ایک جیولری شاپ میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایلیمینیٹر جیت لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ سے اگلا مقابلہ

وائرل ویڈیو میں دونوں اداکاراؤں کو ایک دوسرے کو محبت بھری مسکراہٹوں کے ساتھ انگوٹھیاں پہنانے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے یہ تاثر ملا کہ شاید یہ کسی پروموشنل مہم کا حصہ ہو، تاہم اس حوالے سے کسی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس ویڈیو پر منقسم دکھائی دی۔ جہاں کچھ افراد نے اسے "دوستی اور محبت کی خوبصورت علامت” قرار دیا، وہیں کئی صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دونوں پر "نئی نسل کو گمراہ کرنے” کا الزام عائد کیا۔

تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ حرکتیں معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں اور ایسی حرکات دوسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔ چند افراد نے غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکاراؤں کے رویے کو "حد سے تجاوز” قرار دیا۔

کچھ خواتین صارفین نے دونوں کے غیر شادی شدہ ہونے کو اس طرح کے رجحانات کا سبب قرار دیا اور والدین پر زور دیا کہ اپنی بچیوں کی جلد شادیاں کرائیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ ویڈیو ممکنہ طور پر کسی مارکیٹنگ کیمپین یا برانڈ پروموشن کا حصہ ہو سکتی ہے، تاہم اس کے اثرات اور عوامی ردعمل نے ایک بار پھر مشہور شخصیات کی ذاتی حرکات پر سوشل میڈیا کی شدت کو اجاگر کر دیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “یشما گل اور ہانیہ عامر کی ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!