شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انٹرپول کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی معلومات کے تبادلے کو مؤثر بنانے پر اتفاق
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1160 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور منشیات فروخت کرنے کی رقم برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
شاہ لطیف پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔