شاہ فیصل کالونی پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا فروش گرفتار، سابقہ ریکارڈ بھی منظرِ عام پر

تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گٹکا ماوا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمود عرف پی کے ولد مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔

شاہین فورس کی بروقت کارروائی: شہری سے موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے والے دو ڈاکو گرفتار، ایک فرار

پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 50 پُریاں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 243/2025 بجرم دفعہ 8(i) سندھ امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو درج ذیل ہے:

  1. مقدمہ نمبر 329/2019، دفعہ 269/270، تھانہ سکھن

  2. مقدمہ نمبر 39/2020، دفعہ J-337/269/270، تھانہ شاہ فیصل

  3. مقدمہ نمبر 15/2025، دفعہ 8(i)، سندھ امتناع گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ شاہ فیصل

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ فیصل کالونی پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا فروش گرفتار، سابقہ ریکارڈ بھی منظرِ عام پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!