شاہین فورس کی بروقت کارروائی: شہری سے موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے والے دو ڈاکو گرفتار، ایک فرار

فیڈرل بی ایریا بلاک 22، مس النور قبرستان کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شہری کو لوٹ کر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی: مضر صحت انڈین گٹکا اور ماوا کی بین الصوبائی اسمگلنگ ناکام، ایک ملزم گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہین فورس ایف بی انڈسٹریل ایریا نے فوری تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے گر گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو بھی فورس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا۔ تیسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واردات اور تعاقب کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے، جو تفتیش میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شاکر عرف بلے ولد نورالدین اور عدنان ولد بادشاہ خان کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول، لوڈ میگزین اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “شاہین فورس کی بروقت کارروائی: شہری سے موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے والے دو ڈاکو گرفتار، ایک فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!