نارتھ ناظم آباد میں شرپسندوں کا کے-الیکٹرک پر حملہ، ملازمین زخمی، املاک کو نقصان

کراچی کے علاقوں کوثر نیازی کالونی، کھنڈو گوٹھ اور موسیٰ کالونی سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے نارتھ ناظم آباد کے آئی بی سی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کے-الیکٹرک کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان کے مطابق، اس واقعے میں کے-الیکٹرک کے متعدد ملازمین زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

کراچی مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی رونق عروج پر، 90 ہزار سے زائد جانور موجود

ترجمان نے واضح کیا کہ اس طرح کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے علاقے میں آپریشنز کی انجام دہی انتہائی مشکل ہو چکی ہے، اور سروس کی بحالی ممکن نہیں رہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان علاقوں کے صارفین پر واجب الادا رقم 33 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جس کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب کے-الیکٹرک کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ ترجمان نے زور دیا کہ مفت بجلی کی فراہمی کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے، اور لوڈ شیڈنگ صرف کے-الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل بروقت ادا کریں، کیونکہ وقت پر ادائیگی اور بجلی چوری سے اجتناب ہی لوڈشیڈنگ میں کمی یا مکمل خاتمے کا واحد ذریعہ ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ ناظم آباد میں شرپسندوں کا کے-الیکٹرک پر حملہ، ملازمین زخمی، املاک کو نقصان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!