اسٹریٹ کرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی — ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے SHO شاہراہِ نور جہاں اور جوانوں کو تعریفی اسناد و نقد انعامات

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی کی زیرِ نگرانی اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس کی شاندار حکمتِ عملی اور دلیرانہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں شاہراہِ نور جہاں تھانے کے ایس ایچ او اور ان کے جوانوں کو جرات مندی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد (CC-III) اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

نارتھ ناظم آباد میں شرپسندوں کا کے-الیکٹرک پر حملہ، ملازمین زخمی، املاک کو نقصان

ایس ایس پی سینٹرل نے افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف جوانوں کا مورال بلند ہوتا ہے بلکہ شہریوں کا اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔

شاہین فورس کے جوانوں کو بھی پولیس مقابلوں اور کرائم ڈیٹیکشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے۔

گزشتہ دنوں شاہراہِ نور جہاں میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق نوجوان کے واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس موقع پر بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو بھی ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل نے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا۔

مزید برآں، میڈیا سیل اور پی آر او ٹیم کو بھی بہترین کوریج اور بروقت اطلاعات کی فراہمی پر CC-III سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹریٹ کرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی — ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے SHO شاہراہِ نور جہاں اور جوانوں کو تعریفی اسناد و نقد انعامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!