فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا پر گارڈ آف آنر کی تقریب، شہداء کو خراج عقیدت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو کے اندر یادگار شہدا پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان، مئی کی مہم کے لیے مکمل منصوبہ بندی

فیلڈ مارشل نے اپنے اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواج، شہداء، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلینز کے نام کیا اور کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کی بہادر افواج اور خاص طور پر ان شہداء کے لیے ہے جو بھارتی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹے رہے۔

دوسری جانب، ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج ہونے والی مرکزی تقریب ان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے، اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کامیابی کے بعد جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا پر گارڈ آف آنر کی تقریب، شہداء کو خراج عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!