وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان، مئی کی مہم کے لیے مکمل منصوبہ بندی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے سخت احتساب اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ بچہ جسے پولیو کے قطرے نہ پلائے جائیں، ممکنہ مریض ہو سکتا ہے، اس لیے پولیو کو صرف معمول کے اقدامات سے ختم کرنا ممکن نہیں، بلکہ ہدفی، فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

مودی سرکار کی ناکامی کے بعد بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات، ’’آپریشن سندور‘‘ میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ

وزیراعلیٰ نے 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام 30 اضلاع میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔ اس مہم میں 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز، خواتین پولیس کانسٹیبلز اور 25,539 قانون نافذ کرنے والے اہلکار حصہ لیں گے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ ملک میں 2025 کے دوران 10 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 4 سندھ کے ہیں۔ سیوریج نمونوں میں وائرس کی موجودگی نے پولیو کے مسلسل خطرے کو واضح کر دیا ہے۔

پولیو کے خلاف اقدامات میں انکاری والدین اور بیماری کے شکار بچوں کو بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، جہاں 157 ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے 6,780 ایسے بچوں تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریفیوزل کنورژن کمیٹیوں کو فعال کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں تاکہ قطرے پلانے سے انکار کرنے والے بچوں کو بھی محفوظ کیا جا سکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو کی جنگ درحقیقت اعتماد، مساوات اور رسائی کی جنگ ہے، جس میں والدین، علما، اساتذہ اور فرنٹ لائن ورکرز کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے سندھ کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ کوئی بچہ غیر محفوظ نہیں چھوڑا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان، مئی کی مہم کے لیے مکمل منصوبہ بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!