کراچی کے علاقے لیاری کے چاکیواڑہ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت اچانک گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت 58 سالہ جنت گل اور 55 سالہ ساز محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔