ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا اعلان: پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور جوہری جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ہوگی، اس لیے اسے ناقابل تصور سمجھنا چاہیے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا پر گارڈ آف آنر کی تقریب، شہداء کو خراج عقیدت

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے حالیہ عرصے میں ایسی فضا پیدا کی ہے جس سے تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور ہر چند سال بعد جھوٹے بیانیے گھڑے جاتے ہیں تاکہ اپنی اندرونی سیاست کو سہارا دیا جا سکے۔ انہوں نے بھارت کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر ثبوت رکھتا ہے تو پیش کرے، پاکستان خود کارروائی کرے گا اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی حمایت نہیں کرتا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے مقامات پر صرف مساجد تھیں اور میڈیا کو لے جایا گیا جہاں بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اگر بھارت مہم جوئی کرے گا تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔

آخر میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا، "اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی، لیکن پاکستان کا اصل راستہ امن ہے۔”

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا اعلان: پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!