...

زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں زمان ٹاؤن پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او زمان ٹاؤن سید عدنان بخاری نے خفیہ اطلاع پر کورنگی نمبر 6 میں 51/C موڑ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے ایک دکان پر چھاپہ مارا، جہاں مبینہ طور پر چوری چھپے گٹکا ماوا فروخت کیا جارہا تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم حماد احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں مضر صحت گٹکا ماوا بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.