کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی کارروائیاں، متعدد عمارتیں منہدم و سیل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفارش اور دباؤ اب برداشت نہیں کیا جائے گا، اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

سندھ حکومت کا یومِ تشکر: بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جن میں اضافی منزلیں، غیرقانونی دکانیں، اور زمین کے ناجائز استعمال پر مبنی تعمیرات شامل تھیں۔ یہ اقدامات لیاری، صدر، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں عمل میں لائے گئے۔

ترجمان کے مطابق، ان کارروائیوں میں آگرہ تاج کالونی میں چھٹی اور چوتھی منزلوں کی دیواریں اور چھتیں گرائی گئیں، جبکہ محتسبِ اعلیٰ کے حکم پر ایک سات منزلہ عمارت کو سیل کیا گیا۔ صدر ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن میں بیسمنٹ، آرسی سی کالمز، اور زیرِ تعمیر ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔

گلشن اقبال، اسکیم 33، 36 اور 24 میں پانچویں، دوسری اور چوتھی منزلوں کی غیرقانونی تعمیرات سمیت کئی نجی بینکوں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح فیڈرل بی ایریا میں بھی متعدد گھروں، دکانوں اور فلیٹوں پر چڑھائی کرتے ہوئے انہیں گرایا یا سربمہر کیا گیا۔

تمام کارروائیاں متعلقہ افسران کی زیر نگرانی ہوئیں، جب کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ایس بی سی اے کی سیکیورٹی ٹیم اور علاقہ پولیس بھی موجود رہی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ "پورشن مافیا” کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

13 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی کارروائیاں، متعدد عمارتیں منہدم و سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!