پٹنی اسپتال نیو کراچی میں سہولیات میں اضافہ، تمام وارڈز میں اے سی کی تنصیب مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پٹنی چیریٹیبل اسپتال نیو کراچی میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کردی گئیں۔ اسپتال کے تمام وارڈز اور انتظار گاہوں میں ایئر کنڈیشنرز نصب کر دیے گئے تاکہ گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی کارروائیاں، متعدد عمارتیں منہدم و سیل

پٹنی برادری کے صدر ولی محمد ملیک، خزانچی یوسف سومرہ، ڈپٹی کنوینر محمد حسین پٹنی اور آڈیٹر احمد رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پٹنی برادری کے زیرِ انتظام چلنے والے اسپتالوں میں عوام کو معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف برادری کے افراد ہی نہیں، عام شہری بھی ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

محمد حسین پٹنی نے کہا کہ نیو کراچی کے عوام کے لیے یہ اسپتال کسی نعمت سے کم نہیں، اور اسے ماڈل اسپتال بنانے کے لیے مزید جدید طبی خدمات کا اضافہ جاری ہے۔ اسپتال میں اب خون کے ٹیسٹ، بلڈ بینک، الٹراساؤنڈ، ایکسرے کے ساتھ ساتھ جنرل سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جہاں ماہر سرجن ہفتے میں دو دن آپریشن کریں گے۔

پٹنی برادری کی کابینہ نے اسپتال کا دورہ کیا اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتایا کہ انہیں یہاں کم خرچ میں تمام بنیادی اور جدید سہولیات میسر ہیں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اسپتال کا وزٹ کریں اور ان سہولیات سے مستفید ہوں۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “پٹنی اسپتال نیو کراچی میں سہولیات میں اضافہ، تمام وارڈز میں اے سی کی تنصیب مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!