سندھ حکومت کا یومِ تشکر: بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

کراچی — سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے دشمن کے تمام دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔ سی ویو کلفٹن پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام منعقدہ یومِ تشکر کی تقریب میں عوام، فنکاروں اور حکومتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیف آف نیول اسٹاف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیانٌ مرصوص کے زخمیوں کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج نے بہادری سے دشمن کو شکست دی اور ثابت کیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "مودی اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا، ہماری افواج نے دن کے اجالے میں دشمن کو تارے دکھا دیے۔”

تقریب میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید، علی راشد اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت و ثقافت کی جانب سے تیار کردہ 40 فٹ طویل فلوٹ پر فنکاروں نے ملی نغمے پیش کیے اور حاضرین کے جذبات کو گرمایا۔

سعید غنی نے کہا کہ "پاک فوج کا جذبہ ایمانی ہی ان کی اصل طاقت ہے، اور دشمن کو صرف چند گھنٹوں میں خاک چٹوا دی گئی۔” انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیاسی اور نظریاتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں فتح عطا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "بھارت جو خود کو سپر پاور سمجھتا تھا، وہ ریت کا ڈھیر ثابت ہوا۔” انہوں نے وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ نے کہا کہ پوری قوم یومِ تشکر پر مبارکباد کی مستحق ہے، اور پاک فوج ہمیشہ ملک کی سرزمین کی حفاظت کے لیے تیار رہے گی۔

تقریب کا اختتام شاندار آتشبازی سے ہوا جس نے آسمان کو روشنیوں سے سجا دیا، جبکہ عوام کی جانب سے وطن سے محبت کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کا یومِ تشکر: بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!