کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کی نگرانی خود کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کے محاذوں کا اہم دورہ
پولیس نے فوری طور پر بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب واقع مدرسے کے منتظمین، اساتذہ اور طلبہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا سراغ لگایا جا سکے۔
ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جب کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شواہد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ بچے کی موت کے اصل محرکات سامنے آ سکیں۔
13 سالہ بچے کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی کی ہدایت پر ایس ایس پی ملیر اور ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی مشترکہ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو اس افسوسناک واقعے کی ہر ممکن پہلو سے چھان بین کر رہی ہیں اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔