ایڈیشنل آئی جی کراچی کی بین الاقوامی باکسر شہیر آفریدی سے ملاقات — قومی فخر کو خراجِ تحسین

کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ملاقات ہوئی، جب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ پولیس کے فخر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر شہیر آفریدی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کے محاذوں کا اہم دورہ

یہ ملاقات اس وقت اور بھی خاص ہوگئی جب شہیر آفریدی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کھیل کے میدان میں بھارتی حریف ترجوت سنگھ کو شکست دی۔ یہ کامیابی نہ صرف ایک کھیل کی فتح تھی بلکہ ایک جذباتی پیغام بھی تھی، جس نے قوم کو فخر کا احساس دلایا اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے والی افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہیر آفریدی نے 3 مئی کو بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں بھارتی باکسر کو شکست دی، جو کہ ایک شاندار کارنامہ ہے۔ کراچی پولیس نے باکسر کی اس تاریخی فتح پر فخر کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر باکسر شہیر آفریدی کو سندھ کی ثقافت کی علامت "اجرک” اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہیر آفریدی جیسے نوجوان ہمارے ملک کا اصل سرمایہ ہیں اور کراچی پولیس ہر میدان میں اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!