...

عالمی و مقامی مارکیٹ میں کمی، چاندی مہنگی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 155 ڈالر 57 سینٹس پر آ گیا۔

اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آئے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے پر آ گیا۔

فی 10 گرام سونا بھی 39 روپے سستا ہوا۔ نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔

فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14 روپے بڑھ گئی۔ نئی قیمت 5 ہزار 909 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی رجحانات کا براہ راست اثر مقامی نرخوں پر پڑ رہا ہے۔ اسی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.