کچہ میں شرپسند عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن — شر، ماچھی اور میرانی گینگ کے گرد گھیرا مزید تنگ

سکھر رینج کے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں ضلع گھوٹکی کے سب ڈویژن رونتی میں تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں شر، ماچھی اور میرانی گینگ کے اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف وسیع پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

گڈاپ سٹی میں 13 سالہ بچے کی پرسرار موت — پولیس کی جامع تفتیش کا آغاز

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپیں شدید فائرنگ کی صورت اختیار کر چکی ہیں، جب کہ کچہ کے دشوار گزار علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری اور جدید اسلحہ سے لیس دستے آپریشن میں مصروف ہیں۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا پتہ لگایا اور متعدد ٹھکانے مسمار کر کے انہیں آگ لگا دی۔ آپریشن کے دوران اغواء شدہ افراد کے موبائل فونز اور تصاویر برآمد کی گئی ہیں، جو تفتیش کے لیے اہم ثبوت تصور کیے جا رہے ہیں۔

کچہ ایریا میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن پورے زور و شور سے جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ امن و امان کی مکمل بحالی اور ڈاکوؤں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

آج کے آپریشن میں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے ہمراہ ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو، ڈی ایس پی رونتی زاھد حسین میرانی، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، اے پی سی چینز اور بکتر بند گاڑیوں سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

ڈی آئی جی سکھر رینج نے واضح کیا ہے کہ جب تک ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کا مکمل صفایا نہیں ہوتا، کچہ میں آپریشن بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!