...

سوئٹزرلینڈ بوسنیا ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست، ناک آؤٹ مرحلے کی راہ ہموار

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔

پہلا ہاف بغیر گول کے ختم

لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے حملہ آور کھیل پیش کیا۔

تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ وقفے تک مقابلہ صفر، صفر سے برابر رہا۔

سوئٹزرلینڈ کی شاندار واپسی

دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے کھیل کا رخ اپنے حق میں موڑ لیا۔

سوئس کھلاڑیوں نے انجری ٹائم سمیت 23 منٹ کے دوران چار گول اسکور کیے اور میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

منزمبی نے دو گول اسکور کیے

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی یوہان منزمبی نے دو گول کیے۔

روبن ورگاس اور گرانٹ ژاکا نے بھی ایک، ایک گول اسکور کیا۔

بوسنیا کو ریڈ کارڈ کا نقصان

میچ کے دوران بوسنیا ہرزیگووینا کے کھلاڑی موہاری مووچ کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھایا۔

ریڈ کارڈ کے بعد بوسنیا کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا، جس سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

واحد گول انجری ٹائم میں

بوسنیا ہرزیگووینا کی جانب سے واحد گول محمک نے 93ویں منٹ میں اسکور کیا۔

تاہم یہ گول شکست کا فرق کم کرنے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا۔

سوئٹزرلینڈ نے میچ 1-4 سے جیت لیا۔ اس کامیابی کے بعد ٹیم نے 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔ سوئس ٹیم کے مجموعی پوائنٹس چار ہو گئے ہیں، جس سے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.