ضلع وسطی میں پاک فوج اور فضائیہ سے اظہار یکجہتی، ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر سے پاک فوج اور پاکستان ایئر فورس سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرجوش ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے کی۔ یہ ریلی ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 7 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ، منشیات، شراب اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

ریلی میں ضلع وسطی کے تمام ٹاؤنز کے افسران، ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد”، "پاکستان پائندہ باد”، اور "ہم سب کا فخر – پاک فوج” جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد نے کہا:

"بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف ہماری افواج نے جس بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی افواج ہر چیلنج کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:

"بھارت کی آنے والی نسلیں بھی ہماری افواج کے جرات مندانہ جواب کو یاد رکھیں گی۔ پاک فوج صرف ہماری ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کا باعث ہے۔”

ریلی کے دوران شرکاء نے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور ان کی لازوال خدمات کو سراہا۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں پاک فوج اور فضائیہ سے اظہار یکجہتی، ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!