کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 1 ملزم، 2 موٹر سائیکل لفٹر، 1 منشیات فروش اور شراب سپلائی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 250 گرام چرس اور 10 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الماجد، عابد، امان، محمد موسیٰ خان مغل، محمد فیضان، محمد جمیل اور اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں تھانہ کلاکوٹ، عیدگاہ، چاکیواڑہ، رسالہ اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں میں شامل:
موٹر سائیکل نمبر KOR-3967 کا مقدمہ تھانہ پریڈی میں درج ہے۔
موٹر سائیکل نمبر KQU-4601 کا مقدمہ الزام نمبر 82/2025، دفعہ 381A کے تحت تھانہ رسالہ میں درج ہے۔
موٹر سائیکل نمبر KKT-2324 کا مقدمہ الزام نمبر 481/2025، دفعہ 381A کے تحت تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہے۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن و اے وی ایل سی (AVLC) حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔