بھارتی حکام نے ایک بار پھر آزادی اظہار رائے پر قدغن لگاتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینل "ڈیجیٹل تشکر نیوز” کو بھارت میں بلاک کردیا۔ چینل کو بلاک کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چینل کی جانب سے بھارتی مظالم اور حقائق کو اجاگر کرنا بھارتی حکومت کے لیے ناقابل برداشت بن گیا تھا۔
ڈیجیٹل تشکر نیوز ان یوٹیوب پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ اقدام اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹے بیانیے کو پروان چڑھانے کے لیے سچ کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، جو کہ ایک بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔