Site icon Tashakur News

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینل ڈیجیٹل تشکر نیوز بھی بلاک کردیا

بھارتی حکام نے ایک بار پھر آزادی اظہار رائے پر قدغن لگاتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینل "ڈیجیٹل تشکر نیوز” کو بھارت میں بلاک کردیا۔ چینل کو بلاک کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چینل کی جانب سے بھارتی مظالم اور حقائق کو اجاگر کرنا بھارتی حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا تھا

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینل ڈیجیٹل تشکر نیوز بھی بلاک کردیا

ڈیجیٹل تشکر نیوز ان یوٹیوب پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ اقدام اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹے بیانیے کو پروان چڑھانے کے لیے سچ کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، جو اس کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

Exit mobile version