پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزارپوائنٹس کی اہم حد بحال

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہنڈریڈ انڈیکس کی  535 پوائنٹس بڑھکر 65050 پوائنٹس پر ٹریڈ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کےپہلےروز کے آغاز پراسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 550 پوائنٹس کی نمایاں تیزی دیکھی گئی،جہاں 100 انڈیکس   535 پوائنٹس بڑھکر 65050 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 514 پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔کرنسی ڈیلرز کےمطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!