تشکر نیوز: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 7 جنوری کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت مقرر کر دی ہے۔ علاوہ ازیں، عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق آئینی درخواست بھی اسی روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
کے ایم سی: لینڈ اینٹی انکروچمنٹ کی سینئرٹی لسٹ میں بے ضابطگیاں، سینئرز کو پروموشن نہ ملنے پر جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا شدید ردعمل
سپریم کورٹ نے اپنی 6 سے 10 جنوری تک کی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر سماعت کرے گا۔
اسی دن عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے آئینی درخواست بھی سماعت کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کیس بھی 7 جنوری کو اسی آئینی بینچ میں سنا جائے گا۔
عدالت نے ایرا سمیت تمام فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے ہیں تاکہ ان کیسز کی مناسب سماعت کی جا سکے۔