کراچی میں یکجہتی ریلی، سیاسی جماعتوں کا بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج، "ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں” کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت بھارت کی جارحیت اور معصوم شہریوں پر حملوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایک بڑی یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھارتی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی دہشتگرد ہیں، اور اس نے پاکستان کے ساتھ پنگا لے کر بہت بڑی بھول کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا پریس کلب میں تقریب سے خطاب، ٹریفک حادثات میں اضافہ اور اصلاحات کی اہمیت پر گفتگو

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہیں اور بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ پاکستان کی پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن جب بات پاکستان کی ہو، تو ہم کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔

ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، ایم کیو ایم کے افتخار عالم، مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر نیاز خاصخیلی، عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید، مسلم لیگ نون کے علی اکبر گجر، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر، اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ یہ یکجہتی کا مظاہرہ ایک انوکھا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو بھی اس ریلی میں شریک ہونا تھا لیکن ان کی ایک ریلی پہلے سے طے شدہ تھی۔

مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر نیاز خاصخیلی نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا لیکن پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو خاموش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیاسی اختلافات سے بالائے طاق ہو کر ایک ساتھ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پوری پاکستانی قوم یکجا ہے اور وہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہیر آفریدی اور عثمان باکسر جیسے قومی ہیروز نے بھی اس موقع پر اپنی موجودگی سے ریلی کی اہمیت میں اضافہ کیا۔

WhatsApp Image 2025 05 07 at 7.16.40 PM WhatsApp Image 2025 05 07 at 7.16.40 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 07 at 7.16.40 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 07 at 7.16.41 PM WhatsApp Image 2025 05 07 at 7.16.41 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 07 at 7.16.41 PM 2

2 thoughts on “کراچی میں یکجہتی ریلی، سیاسی جماعتوں کا بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج، "ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں” کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!