کراچی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پاکستان زندہ آباد ریلی، ہزاروں افراد کا پاک فوج کے حق میں جوش و جذبے کا اظہار

کراچی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پاکستان زندہ آباد ریلی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی حدود میں داخل ہوگئی اور صدر پارکنگ پلازہ پہنچ گئی۔ ریلی کا رخ اب پریس کلب کی جانب ہے، جہاں مرکزی خطاب ہونے والا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا پریس کلب میں تقریب سے خطاب، ٹریفک حادثات میں اضافہ اور اصلاحات کی اہمیت پر گفتگو

ریلی میں ہزاروں افراد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے پاک فضائیہ کے حق میں بھی نعرے لگائے اور کہا کہ "پاکستان کے ہر گلی اور کوچے میں آج جذباتی ماحول ہے۔”

مظاہرین نے پاکستان کے دفاع کے لیے پاک فوج کی حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت نے پہلی کی، اب جواب پاک فوج دے گی، عوام پاکستان فوج کے ساتھ ہیں۔”

شرکاء نے مزید کہا کہ "پاک فضائیہ نے بھارتی 5 طیاروں کو گرا کر بتا دیا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔”

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ "ہم بھارتی بزدلانہ حملوں کے خلاف قوم کو متحد و بیدار کریں گے اور پاکستان کے دفاع میں مزید مضبوطی لائیں گے۔”

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!