ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رات کے وقت بھارت نے بزدلانہ انداز میں پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جن کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہید جبکہ 33 افراد زخمی ہوئے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جواب، دشمن کی چوکی تباہ
انہوں نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے حملے میں 5 افراد شہید ہوئے جن میں ایک معصوم بچی بھی شامل ہے۔ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بچی زخمی اور مسجد کو نقصان پہنچا۔
اسی طرح کوٹلی میں مسجد عباس اور مرید کے میں ایک اور مسجد پر حملہ کیا گیا جہاں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں ایک گولہ گرا جبکہ شکر گڑھ میں ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے اس حملے کو بزدلانہ اور بلااشتعال جارحیت قرار دیا۔
میجر جنرل احمد شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ:
"بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے، لیکن پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ان حملوں کا جواب اپنے وقت اور اپنی مرضی کے مقام پر دے گا۔ تمام نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کی ناپاک سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔