لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جواب، دشمن کی چوکی تباہ

بھارت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹ تباہ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں واقع بھارتی سرلیا-1 پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پوسٹ دھوئیں کے بادلوں میں لپٹ گئی۔
قومی سلامتی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر بند، تمام پروازیں منسوخ

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی مسلح افواج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور ان میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، جس کا پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب اُسی کی زبان میں دیا جا رہا ہے، اور پاک فوج کسی بھی مزید مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 07 at 8.55.30 AM WhatsApp Image 2025 05 07 at 8.55.31 AM

One thought on “لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جواب، دشمن کی چوکی تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!