پیپلز پارٹی سندھ کسی کو بے گھر نہیں ہونے دے گی، سینیٹ انتخابات میں وقار مہدی کی بھاری اکثریت سے کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، نومنتخب سینیٹر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ سید وقار مہدی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوآپریٹو فارمنگ سندھ حکومت کا دائرہ اختیار ہے اور اس میں وفاق کا کوئی عمل دخل نہیں۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات فروش گروہ گرفتار

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نثار کھوڑو نے سینیٹر وقار مہدی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے ایک پرانے اور تجربہ کار رہنما ہیں، جنہیں بلاول بھٹو زرداری نے ٹکٹ دے کر پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بلند کیا۔ وقار مہدی کو 113 میں سے 111 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم کی امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔

نومنتخب سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا کہ وہ پہلے بھی مختصر مدت کے لیے سینیٹ کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس بار بھی سندھ کے مسائل اور حقوق کے لیے ایوان بالا میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے شکایت کی کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے، اور سندھ کو گیس اور بجلی کے مسائل کا سامنا ہے حالانکہ وسائل یہیں سے نکلتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کے پی ٹی کی جانب سے نوٹسز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے، اور کوئی فیصلہ بات چیت کے بغیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا واضح موقف ہے کہ عوام کو بے دخل کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پیپلز پارٹی سندھ کسی کو بے گھر نہیں ہونے دے گی، سینیٹ انتخابات میں وقار مہدی کی بھاری اکثریت سے کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!