کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھوں پر قائم ہوٹلز، شیڈز اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کو ختم کر دیا گیا۔
یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد اور کے ایم سی کے ڈائریکٹر صائم عمران کی نگرانی میں کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد کے مطابق شادمان ٹاؤن میں فٹ پاتھوں پر زم زم ہوٹل سمیت کئی مقامات پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں، جس سے علاقے کے مکینوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ عوام کی سہولت کے لیے ہیں، کسی بھی صورت میں تجاوزات یا قبضے برداشت نہیں کیے جائیں گے اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔