پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے داؤد گوٹھ میں منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے نام عرفان، نعمان، فیاض، زاہد علی اور سجاد حسین ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، دفاعی تیاریوں اور قومی سلامتی کا جائزہ
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 پیکٹ آئس، 4 پیکٹ کرسٹل، ایک پیکٹ حشیش، 5 عدد ہکس (آئس پینے کے آلات)، 3 موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔
رینجرز حکام کے مطابق ملزمان کو برآمد شدہ منشیات اور دیگر اشیاء سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ منشیات فروشوں یا مشکوک عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔