اسلام آباد: پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل تیاریوں اور قومی دفاع سے جڑے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی وڈیو جاری کر دی ہے، جس کا عنوان ہے "ہر لحظہ تیار”۔
رضویہ پولیس کی بڑی کارروائی: دو منشیات فروش گرفتار، ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد
اس خصوصی وڈیو میں بحری اور ساحلی سرحدوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی ملک سے وفاداری، پیشہ ورانہ مہارت، اور بحری دفاع کے حوالے سے عزم و حوصلے کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاک بحریہ ہمہ وقت ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے چوکنا ہے، اور کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وڈیو کا ہر لمحہ اس امر کا آئینہ دار ہے کہ وطن کے بحری محافظ کسی بھی جارحیت یا خطرے کے مقابلے میں ناقابلِ تسخیر ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ وڈیو نہ صرف بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ یہ قوم کو ایک مضبوط پیغام دیتی ہے کہ پاک بحریہ ہر وقت ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔