حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے 6 پیسے کم کرکے 362 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق قیمتوں میں کمی وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت 369 روپے 6 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔