...

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے قانون کی نقول صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو ارسال کردی ہیں۔

محکمے نے متعلقہ اداروں کو ترمیمی ایکٹ کی دفعات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے یہ ترمیمی ایکٹ 14 ستمبر کو منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس کی نقول میئرز، میونسپل کمشنرز اور ٹاؤن چیئرمینز کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

میئر اور ٹاؤن چیئرمین ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے

ترمیمی ایکٹ کے تحت بلدیاتی کونسلوں کی مدت مکمل ہونے پر موجودہ میئر بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

وہ نئے میئر کے عہدہ سنبھالنے تک اپنے اختیارات استعمال کرتے رہیں گے۔

اسی طرح موجودہ ٹاؤن چیئرمین بھی کونسل کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے چیئرمین کے منصب سنبھالنے تک ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کریں گے۔

اس دوران وہ اپنے انتظامی اختیارات برقرار رکھیں گے۔

محکمہ بلدیات نے تمام متعلقہ اداروں کو قانون کے مطابق انتظامی امور جاری رکھنے اور ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.