کراچی: گزشتہ شب رضویہ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہو کر گرفتار ہونے والے ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق، گرفتار ملزمان کچھ دیر قبل ہی رضویہ سوسائٹی کی حدود سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے شہری سید رحمان ولد بہادر رحمان سے مین ناظم آباد نمبر 01 چھوٹا پارک بیڈسٹرل برج کے قریب موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کے بعد واردات کی۔ اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 163/2025 بجرم دفعہ 397/34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ رضویہ میں درج کیا گیا۔
رضویہ تھانے کی حدود میں ناظم آباد نمبر 01 بالمقابل بنگش ہوٹل کے پاس پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز اور حامد ظہور کے ناموں سے ہوئی۔
تحقیقات کے دوران دونوں ملزمان نے ضلع سینٹرل میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ افراد ہیں اور ماضی میں بھی کئی مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں۔
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
ملزم محمد حامد خان:
ایف آئی آر نمبر 715/2025، دفعہ 23(1)A، تھانہ رضویہ
ایف آئی آر نمبر 493/2023، دفعہ 9(1)3A، تھانہ رضویہ
ایف آئی آر نمبر 235/2024، دفعہ 23(1)A، تھانہ رضویہ
ایف آئی آر نمبر 121/2024، دفعہ 9(1)3B، تھانہ رضویہ
ایف آئی آر نمبر 608/2024، دفعہ 9(1)3C، تھانہ رضویہ
ملزم شاہنواز:
ایف آئی آر نمبر 598/2020، دفعہ 6/9B، تھانہ رضویہ
ایف آئی آر نمبر 567/2021، دفعہ 6/9B، تھانہ رضویہ
ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، اور تحقیقات کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے۔