سندھ سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ناجائز اور سرکاری اسلحہ کی ترسیل میں ملوث دو پولیس اہلکار گرفتار

آئی جی سندھ کی ہدایت پر قائم کیے گئے سی ٹی ڈی کے آرمز ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی ترسیل روکنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، 30 اپریل سے بارشوں کا امکان، پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے جھیل پارک طارق روڈ کے قریب چھاپہ مارا۔ کارروائی میں اے ایس آئی عمران گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جو ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور سرکاری اسلحہ چوری کر کے فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ناجائز اور سرکاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ گرفتار پولیس اہلکاروں میں عبدالقادر، جو میٹھادر تھانے میں تعینات تھا، اور اویس شاہین، جو فورس کیماڑی میں تعینات تھا، شامل ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پولیس اہلکار اویس نے انکشاف کیا کہ اس نے دوران ڈیوٹی تھانہ مدینہ کالونی کے کوت سے تین سرکاری پستول چوری کیے اور کانسٹیبل عبدالقادر کے ذریعے فروخت کیے۔

مزید یہ کہ پولیس اہلکار عبدالقادر دوران ڈیوٹی کلاشنکوف اور 9mm کی درجنوں گولیاں چوری کر کے فروخت کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان 2023 میں پولیس میں سپاہی بھرتی ہوئے تھے اور ابتداء سے ہی غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت میں ملوث تھے۔ دونوں ملزمان خیبرپختونخوا سے بخت تاج اور سرزمین نامی اسلحہ ڈیلروں سے اسلحہ منگوا کر فروخت کرتے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

One thought on “سندھ سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ناجائز اور سرکاری اسلحہ کی ترسیل میں ملوث دو پولیس اہلکار گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!