انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 57.325 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق:
بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا پہلگام حملے میں الزامات اور جعلی اطلاعات کا استعمال
پشاور ایئرپورٹ: دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 788 گرام آئس برآمد۔
ملتان ایئرپورٹ: جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 1460 نشہ آور گولیاں برآمد۔
اسلام آباد: کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 4.485 کلو مشتبہ منشیات برآمد۔
پسنی، گوادر: غیر آباد علاقے سے 46 کلو چرس برآمد۔
سیالکوٹ: جناح کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب 2 ملزمان سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
کوئٹہ: کوریئر آفس کے ذریعے خانیوال بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد۔
پشاور: لاہور، گوجرانوالہ، اور فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسلز سے 130 گرام چرس اور 600 نشہ آور گولیاں برآمد۔
راولپنڈی: شاہ خاکی کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد۔
تمام گرفتار شدہ افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں، اور مستقبل میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔