بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا پہلگام حملے میں الزامات اور جعلی اطلاعات کا استعمال

پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور خاص طور پر "را” سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پہلگام حملے کے فوراً بعد پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی میڈیا نے اس حملے کو مذہب کے تناظر میں پیش کرنے کی کوشش کی اور غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈراما بھی رچایا۔ بھارت میں یہ غیر ملکی سربراہوں کے دوروں یا اہم مواقع پر اکثر فالس فلیگ آپریشنز دیکھنے کو ملتے ہیں۔
سعودی کلب AFC چیمپئنز لیگ کے اعزاز کے لیے جنگ میں شامل کرسٹیانو رونالڈو کا النصر بھی فائنل تک پہنچنے کے لیے پرعزم

بھارتی میڈیا کی روش یہ رہی ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے جائیں اور سچائی کو چھپایا جائے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق، پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، لیکن 3:05 پر ہی بھارت کے خفیہ ادارے "را” سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان پر الزام عائد کردیا۔ حملے کے بعد 30 منٹ میں بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ٹوئٹس کی بھرمار شروع ہوگئی، اور ایک سے تین گھنٹوں کے دوران جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بھی لیک کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ الزامات پہلے سے تیار تھے اور بھارتی میڈیا انہیں پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا کہ بھارتی میڈیا نے پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں؟ انہوں نے کہا کہ حملے کی فوٹوشاپ تصاویر میں خون کا ایک قطرہ بھی نظر نہیں آیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اتنی بڑی فوج ہونے کے باوجود پہلگام جیسے حساس علاقے میں حملہ کیسے ممکن ہے؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ بھارت ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز سے کچھ نہیں سیکھا؟ بھارت کو ان سوالات کے جوابات دینا ہوں گے تاکہ دنیا ان کی من گھڑت کہانیوں پر یقین کر سکے۔

2 thoughts on “بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا پہلگام حملے میں الزامات اور جعلی اطلاعات کا استعمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!