کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس کا انکشاف، سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار

سعودی عرب ورک ویزوں پر سفر کرنے والے دو پاکستانی مسافروں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے الزام میں کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد شہباز اور محمد عمر کے طور پر ہوئی ہے، جو ڈرائیورز کے ورک ویزے پر سعودیہ روانہ ہو رہے تھے۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، منشیات اسمگلنگ کی 8 بڑی کوششیں ناکام

امیگریشن حکام کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں افراد نے سندھ پولیس کی کلفٹن برانچ سے جاری شدہ جعلی ایل ٹی وی/ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس جمع کروائے تھے، تاہم ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ان کا برانچ سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

مزید تفتیش پر انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان نے یہ جعلی لائسنس مقامی ایجنٹوں — شہباز اور ثنااللہ — سے بالترتیب 6 لاکھ اور ساڑھے 7 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں مسافروں کے ورک ویزے پر حکومتی پروٹیکٹر بھی اصلی طور پر لگوائے گئے تھے، جو کہ جعلسازی کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق بالترتیب سجاول اور فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔
انہیں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ واقعہ پاکستان سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر ہونے والی جعلسازی کے ایک اور سنگین پہلو کو بے نقاب کرتا ہے، جس پر مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ معصوم شہری دھوکے کا شکار نہ ہوں۔

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس کا انکشاف، سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!