...

کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے 20 اپریل سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق شہر قائد میں دن کے اوقات میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، گینگ وار ارشد پپو گروپ کا اڈہ تباہ، 9 ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ، نقدی اور چوری شدہ سامان برآمد

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

دوسری جانب دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کی شدت میں کل سے کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

karachi division forecast 18th April 2025

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.