ویسٹ کراچی: تھانہ مومن آباد پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش شوکت عرف شوکو کو اس کے ساتھی سمیت پولیس مقابلے کے دوران گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم شوکت عرف شوکو متعدد آئی آر (IR) اور مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کا خدشہ
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے توحید کالونی پہاڑی کے قریب کارروائی کی، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں مسلح ملزمان کو بغیر کسی نقصان کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز، نقدی رقم اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شوکت عرف شوکو ولد کریم اور احسن ولد نصیر شامل ہیں۔ شوکت عرف شوکو ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے اور قبل ازیں متعدد مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔
ملزم شوکت عرف شوکو کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:
مقدمہ نمبر 260/2017 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ
مقدمہ نمبر 410/2019 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ
مقدمہ نمبر 369/2020 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ
مقدمہ نمبر 38/2020 بجرم دفعہ 350/186/225/337 ت پ
مقدمہ نمبر 156/2020 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ
مقدمہ نمبر 407/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ
مقدمہ نمبر 21/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹیکس ایکٹ
مقدمہ نمبر 725/2021 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ
مقدمہ نمبر 737/2022 بجرم 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ
مقدمہ نمبر 816/2022 بجرم دفعہ 4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ
مقدمہ نمبر 544/2023 بجرم دفعہ 9(i)3B نارکوٹیکس ایکٹ